ابنا: ذرائع کے مطابق دھماکہ جلسہ گاہ سے کچھ فاصلے پر سڑک کے کنارے پر کھڑے ایک موٹر سائیکل پر ہوا ۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی جلسے کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار ہو ہوئے اور جونہی ہیلی کاپٹر ہوا میں بلند ہو تو اس وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا۔
تاہم وزیراعلیٰ اور اے این پی کے دیگر تمام رہنماء اس حملے میں محفوظ رہے۔ نوشہرہ کے پولیس افسر وصال خان کے مطابق دھماکے میں اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو نوشہرہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
........
/169